سرکاری نرخ 104روپے فی کلوچینی فروخت ممکن نہیں ۔ضلعی انتظامیہ عوام کو چینی کی فراہمی کے لیے متبادل انتظام کریں۔تجار یونین چترال

چترال(چترال ایکسپریس)تجار یونین کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت بشیر احمد صدر تجار یونین چترال منعقد ہوا۔اجلاس میں کثیر تعداد میں کابینہ اراکین ایگزیکٹیوکونسل کے اراکین اور چترال بازار کے ھول سیلرز نے شرکت کیں۔اجلاس میں چینی کے موجودہ بحران پر تفصیلی بحث کی گئی۔اور شراکاء کو بتایا گیا کہ آج پورے پاکستان میں چینی فی کلو قیمت 145روپے ہے۔جبکہ چترال کی ضلعی انتظامیہ اس بات پر بضد ہے کہ چینی چترال بازار میں 104 کلو کے حساب سے فروخت کی جائے ورنہ بھاری جرمانے کے لئے تیار ہوجائیں۔ان حالات میں تاجروں کے لئے چینی کی خریدوفروخت جاری رکھنا ناممکن ہوگیا ہے۔لہزااج کا یہ اجلاس متفقہ طور پر یہ فیصلہ کرتی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخ یعنی 104روپے کے حساب سے چینی فروخت کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے۔لہذا ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کو چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متبادل انتظام کرے تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔