تازہ ترین

پی ٹی آئی اپرچترال کے ضلعی صدررحمت غازی خان کا وزیراعلیٰ محمودخان کااپرچترال کے لئے 30کروڑروپے کاترقیاتی پیکچ مختص کرنے پرشکریہ

چترال(چترال ایکسپرہس)پاکستان تحریک انصاف اپرچترال کے ضلعی صدررحمت غازی خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کااپرچترال کے لئے 30کروڑروپے کاترقیاتی پیکچ مختص کرنے پران کا۔شکریہ کرتے ہوئے کہاہےکہ جاری ہونے والے ترقیاتی فنڈزسے اپرچترال میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیاجائے گااورترقی کے ایک نئے دورکاآغازہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کا اپرچترال کے عوام سے محبت کاواضح ثبوت یہ ہے کہ اپرچترال کے لیے بلاتفریق کروڈوں روپے کے ترقیاتی فنڈزجاری کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل کاحل ہو۔انہوں نے کہاکہ مشکل دور گزر چکا ہے پسماندہ علاقوں کی تعمیروترقی اورمسائل کے حل سے وہاں کی عوام خوشحال ہو گی،وزیراعلیٰ کی طرف سے پہلی مرتبہ کروڑوں روپے کا ترقیاتی پیکج مختص کیا گیا ہے جس سے اپرچترال میں ترقی کے نئے دور کاآغاز ہوگااورعلاقے کے مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہاں سے مطالبہ کیا کہ وہ10فیصدسے زیادہ بیلوریٹ پرپابندی لگائیں جن منصوبوں کی ٹینڈرکی جائے اُن پر متعلقہ محکمہ کڑی نظررکھیں اورٹھیکہ د اروں کی طرف سے کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائےگی۔جن کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو  بدنامی کا سامنا کرنا ہڑتا ہے اورپسماندہ علاقوں کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔