صوبہ خیبر پختونخوا میں خسرہ اور روبیلا بیماروں سے بچاو کے حفاظتی ٹیکوں کی قومی مہم 15 نومبرسے 27 نومبر تک جاری رہے گی

پشاور(چترال ایکسپریس)صوبہ خیبر پختونخوا میں خسرہ اور روبیلا بیماروں سے بچاو کے حفاظتی ٹیکوں کی قومی مہم 15 نومبرسے 27 نومبر تک جاری رہے گی جس میں نو ماہ سے 15سال سے کم عمر کے 15.7 ملین بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاوء کا ٹیکہ لگایا جائے گا اس حوالے سے محکمہ صحت خیبر پختونخواکی جانب سے انسداد خسرہ اور روبیلا کی راہ میں حائل چیلنجز اور میڈیا کے کردار کے تعاون کے حوالے سے آج پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں آگاہی سیشن منعقد کیاگیا جس میں پشاور کے سینئر صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء سے اپنے خطاب میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ پاکستان ڈاکٹر مہیپالا پلیتا نے کہا ہے کہ آنے والی خسرہ اور روبیلا کی قومی مہم بہت اہم ہے اور عوام کی آگاہی کے لیے میڈیا سے گزارش ہے کہ اپنا کردار ادا کریں تاکہ کوئی بھی بچہ خسرہ اور روبیلا کے ٹیکے سے محروم نہ رہیں اس موقع پر کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا عبدالباسط نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا کی وباء کی وجہ سے صوبہ بھر میں بچوں کی اموات ہوتی رہیں بچوں کے تحفوظ اور اس بیماری کے خاتمے کے لیے یہ مہم اہمیت کی حامل ہے آپ کا تعاون اس مہم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گاانہوں نے کہا کہ حکومت معاون اداروں کے تعاون سے پاکستان کو خسرہ اور روبیلا کنٹرول کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ ہیلتھ کی ٹیمیں ہر شہر، گاؤں اور قصبے تک پہنچ جائے تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسیین سے محروم نہ رہے انہوں نے بتایا کہ یہ ویکسین ہیلتھ سنٹرز اور مختص مقامات پر دی جائے گی معزز میڈیا کے مشران سے گزرارش ہے کہ عوام خصوصاً والدین کو قائل کریں کے وہ اپنے بچوں کو ہیلتھ سینٹرز اور مختص مقامات پر لے جا کر اپنے بچوں کو ویکسینیٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کا عوام کو آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آج کا یہ پروگرام انسداد خسرہ اور روبیلا کے حوالے سے ہمارے صحافی دوستوں کے لئے بہت مفیداور کارآمد ثابت ہوگا اور اس پروگرام سے حاصل معلومات کے نتیجہ میں ان بیماریوں کے خاتمہ کے لئے ایک موافق فضاء پیدا کرنے کے لئے ہمارے صحافی دوست پہلے سے کہیں زیادہ معلومات افزاء اور مثبت رپورٹیں اور مضامین لکھ پائیں گے قبل ازیں، ڈاکٹرریاض نصراللہ، نیشنل پروفیشنل آفسر (ای۔پی۔آئی) ڈبلیو ایچ او، اور شاداب یونس، میڈیا آفسر یونیسف نے شرکاء کو خسرہ اور روبیلا اور میڈیا کے کردار کے بارے میں تیکنیکی معلومات فراہم کریں اور آنے والی مہم کے لیے کی گئی تیاریوں کے بارے میں بھی بتایا۔ عوام کو خسرہ اور روبیلا کی اہمیت و افادیت بتانے میں میڈیا کے کردار پر بھی بات ہوئی۔
آگاہی ورکشاپ میں پشاور کے سینئرصحافیوں، ہیلتھ ڈیپارٹمینٹ کے افسران، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔