تازہ ترین

وزیراعلیٰ کی طرف سے جاری ہونے والے ترقیاتی فنڈزسے اپرچترال میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیاجائے گا۔ضلعی کابینہ پی ٹی آئی اپر چترال

اپرچترال(چترال ایکسپریس)چترال پاکستان تحریک انصاف اپرچترال کے ضلعی صدر رحمت غازی خان بشمول ضلعی کابینہ پی ٹی ائی اپر چترال نے ایک مشترکہ اخباری بیا ن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان اور معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کااپرچترال کے لئے 30کروڑروپے کاترقیاتی پیکیج مختص کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ جاری ہونے والے ترقیاتی فنڈزسے اپرچترال میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیاجائے گااورترقی کے ایک نئے دورکاآغازہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کا اپرچترال کے عوام سے محبت کاواضح ثبوت ہے کہ اپرچترال کے لیے بلاتفریق کروڈوں روپے کے ترقیاتی فنڈزجاری کئے گئے ہیں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل کاحل ہو۔انہوں نے کہاکہ مشکل دور گزر چکا ہے پسماندہ علاقوں کی تعمیروترقی اورمسائل کے حل سے وہاں کی عوام خوشحال ہو گا،وزیراعلیٰ نے پہلی مرتبہ کروڑوں روپے کے ترقیاتی پیکج/فنڈز مختص کیا ہے۔ جس سے اپرچترال میں ترقی کے نئے دور کاآغاز ہوگااور ان کے مسائل حل ہوں گے۔ضلعی کابینہ نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہاں سے مطالبہ کیا کہ وہ10فیصدسے زیادہ بیلو ریٹ پرپابندی لگائیں۔ جن منصوبوں کے ٹینڈرکی جائے اُن پر متعلقہ محکمہ کڑی نظررکھیں ٹھیکہ د اروں کی طرف کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی۔ ضلعی کابینہ ان خود بھی ان منصوبون کی تکمیل تک نگرانی بھی کرینگے۔ ضلعی کابینہ نے معاون خصوصی وزیر زادہ کو ان کی چترال اپر کیلئے کوششوں اور خدمات کے بدلے ان کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔