تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کامتعلقہ حکام کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ میں کارڈیالوجی یونٹ اور برن یونٹ کے قیام پر عملی کام کا آغاز کرنے کیلئے ہدایت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں کارڈیالوجی یونٹ اور برن یونٹ کے قیام پر عملی کام کا آغاز کرنے کیلئے تمام تیاریاں جلد مکمل کی جائیں اور ایک مہینے کی مدت کے اندر پرانی عمارت کو منہدم کرکے ملبہ ہٹانے کاکام مکمل کیا جائے تاکہ اگلے مہینے کے آخر تک ان دونوں یونٹس کا سنگ بنیاد رکھا جا سکے۔
وہ بدھ کے روز کیٹگری اے ہسپتال میں کارڈیالوجی یونٹ اور برن/ ٹراما یونٹ کے قیام کے منصوبے پر عملی کام کا آغاز کرنے کے سلسلے میں پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ صوبائی وزیر آبنوشی شکیل خان، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان ، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اعجاز حسین انصاری، اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق جمیل اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر محمد نیاز کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت کے بارے میں بتایا گیا کہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منصوبے کی منظوری ہو گئی ہے اور حال ہی میں منصوبے کا ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ کارڈیالوجی اور برن یونٹس قائم کرنے کی جگہ پر موجود پرانی عمارت کو منہدم کرنے پر کا م جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو پرانی عمارت کو منہدم کرکے ملبہ ہٹانے کاکام تیز کرکے ایک مہینے کے اندر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے تمام تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔