وادی لاسپور میں ٹیلی نار سروس کے ناقص کارکردگی پر علاقے کے عوام نے تھانہ ہرچین میں قرارداد جمع کرادی

اپرچترال(چترال ایکسپریس)وادی لاسپور میں ٹیلی نار سروس کے ناقص کارکردگی پر علاقے کے عوام نے تھانہ ہرچین میں قرارداد جمع کرادی، علاقے کے عمایدیں اور عوامی نمایندوں کا کہناہےکہ گزشتہ ایک سال سے ٹیلی نار کمپنی نے وادی لاسپور میں برائے نام سروس کا آغاز کیا ہے، ان دو سالوں کے اندر ایک وقت بھی ایسا نہیں آیا ہے کہ علاقے کے لوگ اس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں، اب جبکہ فور جی سروس کو انسٹال کرنے کے بعد ٹیلی نار کے سگنل ہھی ناپید ہوگئے ہیں، یہ مسلہ صرف لاسپور ویلی کا نہیں بلکہ ضلع اپر چترال اور لویئر چترال میں یہ ہی تسلسل جاری ہے۔

اگر ٹیلی نار سروس کا بنیادی مقصد عوام الالناس کو کمینوکیش کا ذریعہ فراہم کرنا ہے ، تو اس سروس میں مزید بہتری لانا ہو گا،گزشتہ دو سالوں سے ٹیلی نار کمپنی کے کسی بھی نمایندہ نےاس مسلے کی طرف دھہیان نہیں دی ہیں۔متعدد بار حکام بالا کو اس ناقص سروس کے حوالے سے اگاہ کیا گیا مگر افسوس کہ وہ اس مسلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔اب جبکہ عوام نے قانون کا سہارہ لیا ہے۔اور ساتھ تھانہ ہرچین لاسپور میں ایک قراداد جمع کرادی ایک ہفتے کے اندر اس سروس کو بہتر بنانے کی کوششش نہیں کی گٸی تو علاقے کے عوام اس سروس کا بیکاٹ کرنے کی قانونی حق رکھتے ہیں۔اور جتنے بھی ٹاور اس علاقے میں بناۓ گٸے ہیں وہ بند کرنے کی بھی قانونی حق رکھتے ہیں۔اس سروس سے علاقے کے عوام کو فایدہ نہیں تو اس علاقے میں ٹیلی نار ٹاور کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔