وزیراعلی محمود خان کا ضلع باجوڑ میں راغگان ڈیم کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع باجوڑ میں راغگان ڈیم کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ، شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ دریں اثناء وزیر اعلی نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔