ضلعی انتظامیہ ہر صورت LDF اور عوام گرم چشمہ کے ساتھ معاہدے کی پاسداری کرے دروش ایکشن فورم۔۔۔

چترال(چترال ایکسپریس)دروش ایکشن فورم کے صدر رضیت باللہ جنرل سیکٹری عمران الملک ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران اور سابق ناظمین قسوراللہ قریشی وقار احمد شیر نزیر روئیداد احمد ساجد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ چترال گرم چشمہ روڈ حکومت کے میں کالک کے سوا کچھ نہی ایک سیاحتی مقام اور محپ وطن تعلیم یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والہ یہ علاقہ حکومتی عدم توجہ اور خستہ حال روڈ کی وجہ سے مسائب سے دو چار ہے جس کی وجہ سے تاریخ میں پہلی مرتبہ علاقے کے عوام نے LDF کے زیر سایہ اپنے بنیادی حقوق کیلۓ دھرنا دیا اب یہ اطلاعات ارہی ھیں کہ ضلعی انتظامیہ نے ایک معاہدہ کرکے روڈ پہ کام کے اغاز کا وعدہ کیا ہے ھم دروش ایکشن فورم ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقررہ وقت کے اندر اندر روڈ پہ کام کا اغاز کراکے گرم چشمہ کے عوام کے مشکلات اور مسائب کا ازالہ کرے دوسری صورت میں عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ اپنے بنیادی حقوق کیلۓ بھر پور احتجاج کا راستہ اپناۓ دروش ایکشن فورم عوام گرم چشمہ کی بھر پور حمایت کا اعادہ کرتی ھے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔