باٹا پاکستان لمیٹڈ نے چترال کے مرکزی مقام اتالیق بازار میں باٹا اسٹور کھول لیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس))باٹا پاکستان لمیٹڈ نے چترال کے مرکزی مقام اتالیق بازار میں باٹا اسٹور کھول لیا ہے جہاں پر پہلے خیبر بنک قائم تھا۔ گزشتہ دنوں کی افتتاحی تقریب انتہائی دھوم دھائی سے انجام پذیر ہوئی جس میں چترال کے معروف شخصیت شہزادہ سراج الملک مہمان خصوصی تھے جس نے فیتہ کاٹ کر اسٹورکا باضابطہ افتتاح کیاجبکہ پی ٹی آئی لویر چترال کے صدر سجاد احمد خان بھی موجود تھے۔ باٹا پاکستان کے جنرل منیجر (ریٹیلز) قمبررضا نے منیجرمارکیٹنگ مدثر، بزنس ڈیولپمنٹ منیجر سلیم خان اور خیبر پختونخوا کے اپریشن منیجر طاہر ممتاز پر مشتمل سینئر ٹیم لے کر اس تقریب کے لئے چترال پہنچ گئے تھے۔ اس موقع پر قمبر رضا نے کہاکہ باٹا پاکستان کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ ملک کے ہر حصے میں جا کر اپنے کسٹمرز کو ان کے پسندیدہ شوز مہیا کرے اور اسی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے چترال میں باٹا اسٹورکھول دیا گیا ہے جس میں چترال کے لوگوں نے زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ شہزادہ سراج الملک نے کہاکہ باٹا پاکستان نے چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہاں آکر اپنا برانڈڈ اسٹور قائم کرلیا ہے جوکہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔ باٹا اسٹور کی افتتاح کے بعد https://www.facebook.com/stories/2012003068858888/UzpfSVNDOjI4NDk0MzE3ODIwMTM3Njk=/?view_single=1&source=shared_permalinkخریداروں کا زبردست رش دیکھنے میں آرہا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔