گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے طلباء کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی اور جلسہ۔
گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے طلباء نے پیر کے روز اپنے مطالبات کے حق میں خاندان کالج سے احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے بونی چوک پہنچ کر احتجاجی جلسہ منعقد کیا ۔سٹوڈنٹس رہنماوں نے اپنے بنیادی مسائل جن میں پینے کا پانی کی قلت ،ٹیچینگ اسٹاف کی کمی،ٹرانسپورٹ کا مسئلہ اور فرنیچر کی عدم دستیابی پر شدید نعرہ بازی اور تقریریں کی ،اُنہوںن نےمسائل فوری حل نہ ہونے کی صورت میں شدید رد عمل کی دھمکی دی ۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے سٹوڈنٹس رہنماوں سے موقع پر جاکر میٹنگ کی اور ان کے مسائل کو بنیادی اورجائز قرار دیکر اولین فرصت میں حل کرنے کی یقین دہانی کی جس پر طلباء نے اپنا احتجاج پر امن طور پر منتشر کردیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں