ایکس سروس مین کی تنظیم CAFESSکا تحصیل تورکہوشاخ کے زیر اہتمام ایکس سروس مینوں کا اجلاس

چترال (چترال ایکسپریس) قومی سطح پر ایکس سروس مین کی تنظیم CAFESSکا تحصیل تورکہو شاخ کے زیر اہتمام ایکس سروس مینوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور کو بہتر بناکر پنشنر افراد کی مزید بہتر انداز میں خدمت کرنے اور ان کے درمیان رابطہ کار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ علاقے سے تعلق رکھنے والے آرمڈ فورسز کے شہداء کے بچوں میں تخائف تقسیم کئے گئے۔ تحصیل تورکھو کے خوب صورت گاؤں کھوت میں ریٹائرڈ حوالدار دیدار علی کے رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کپٹن (ریٹائرڈ) سید صلاح الدین نے جبکہ تورکھو سے تعلق رکھنے والے پنشنرحضرات اور تنظیم کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ اپر چترال کے چیرمین محمد اسلام نے تنظیم کے اغراض و مقاصد اور ان کی حاصل کردہ کامیابیوں اور ساتھ ہی سنٹرل کمیٹی و صوبائی کمیٹی اور ڈسٹرکٹ قیادت کی کوششوں اور کامیابیوں بارے میں بھی شرکا ء کوآگاہ کیا۔ اجلاس میں شریک صادق اللہ،محمد عالم،محمد اشرف، شرافتی،صوبیدار (ر) سلطان غازی لویر چترال سے آئے ہوئے امیراللہ المعروف بابا،مختار احمداپر چترال کے وائس چیرمین شاہ نظار لال اور ضلع لویر چترال کے چیرمین لویر چترال عبد الصمد اور تورکھو تحصیل کے چیرمین صوبیدار (ریٹائرڈ) اسرار الدین نے بڑی تفصیل سے تورکہو میں کئے گئے کاموں اور کوششوں کا ذکر کیا۔ ان کے علاوہ دیگر پینشنرز نے بھی تنظیم کو مزید کامیاب کرنے کیلئے اپنے تجاویز اور مفید مشورے پیش کئے۔ جن شہداء کے بچوں کو تخائف پیش کئے گئے، ان میں نائیک عبد الرحمن شہید، نائیک عبدالواحد شہید اور سپاہی علی مدد شہید شامل تھے۔ اس موقع پر مہمانوں کو علاقے کی روایتی طعام بھی پیش کئے گئے۔..
….

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔