عبدالحق الخدمت فاونڈیشن چترال لوئر کا صدر منتخب

چترال(چترال ایکسپریس)سابق ممبر تحصیل کونسل و سابق ناظم یوسی بروز عبدالحق کو سیشن نومبر 2021 تا اکتوبر 2023 کے لٸے الخدمت فاٶنڈیشن چترال کا صدر مقرر کیا گیا عبدالحق اس سے پہلے جماعت اسلامی ضلع لوٸیر چترال کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری تھے
عبدالحق 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی چترال کی سیٹ سے بروز یوسی کے ناظم تحصیل کونسل کے ممبر بھاری منڈیٹ سے منتخب ہوۓ تھے۔اُنہوں نے ممبر تحصیل کونسل کے حیثیت سے اپنے یوسی بروز میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا تھا
عبدالحق 2015 کے سیلاب اور زلزلہ میں الخدمت کے فرنٹ لاٸن رضاکار اور الخدمت مرکزی ریلیف کیمپ کے ذمہ دار بھی تھے
عبدالحق سیشن 2017 2016 میں الخدمت فاٶنڈیشن چترال کے جنرل سیکرٹری بھی رہے ہیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔