گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بونی طالب علموں کے وفد کی ڈی سی اپر چترال سے ملاقات،ڈی سی کا مسائل حل کرنے یقنی دہانی
اپرچترال(چترال ایکسپریس)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بونی کے طالبعلموں کے ایک وفد نے کالج کو درپیش چیدہ چیدہ مسائل کے حل کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمد علی سے ملاقات کی۔ طالبعلموں نے کالج ہذا سے متعلق اپنے تمام مسائل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے گوش گزار کیے۔ جن میں کالج میں پانی کی قلت، مختلف مضامین کو پڑھانے کے لئے لیکچررز کی عدم دستیابی اور کالج کے طلباء کے پک اینڈ ڈراپ کے لئے ٹرانسپورٹ/بس کا بندوبست جیسے مسائل قابل ذکر تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ان مسائل کے حل کے سلسلے میں سیکرٹری ہائرایجوکیشن اورمنسٹرہائرایجوکیشن سے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو کی اور مذکورہ تمام مسائل سے متعلق ان کو آگاہ کئے۔ جس پرحکام بالا نے ان تمام مسائل کے جلد ازجلد حل کی یقین دہانی کی۔ اس طرح پانی کے مسلے کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر اپرچترال نے ایگزیکٹو انجینئر سی،اینڈ،ڈبلیو کو احکامات صادر کئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے طلباء کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے ان کو باور کیا کہ وہ اس سلسلے میں منسٹر و سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے تفصیلی ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل حل کریں گے۔