غورو اپرچترال کے عوام کاکمانڈنٹ چترال سکاؤٹس،کمشنر ملاکنڈ اور ڈی سی اپر چترال سے غورو کے مقام پر مستقل پل تعمیرکرنے کا مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)غورو اپرچترال کے عوام نے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس،کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے مطالبہ کیا ہے کہ غورو کے عارضی پیدل پُل سے دریا میں گرنے والی بچی کو دریا سے زندہ نکالنے والے رضاکاروں کوانعامات سے نوازا جائے اور آئیندہ ایسے حادثات سے بچنے کے لئے غورو کے مقام پر مستقل پل تعمیر کیا جاوے۔واقعات کے مطابق گذشتہ روز گورنمنٹ مڈل سکول مستوج کی ساتویں جماعت کی طالبہ مسماۃالفت کریم دختر رحمت کریم عارضی پل کے جھولنے کی وجہ سے دریا میں جاگری موقع پر موجود لوگوں نے آدھ گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد بچی کو دریا سے نکال کرطبی امداد دی اور بروقت ہسپتال پہنچایا۔غورو کا علاقہ مستوج کے سکول،تھانہ اور ہسپتال سے کٹا ہوا ہے دریا پر مشرق اور مغرب کی طرف جوپُل ہیں ان کا راستہ چار کلومیٹربنتا ہے اس لئے جھاڑیوں سے عارضی پیدل پُل استعمال کرتے ہیں اور اس پل پرکئی جان لیوا حادثات ہوچکے ہیں غوروکے عوام نے پُل کی تعمیر کے لئے بلدیاتی حکام،سیاسی نمائندوں اور مقامی حکام کو کئی بار درخواستیں دیں مگر کسی نے اس پل پر غور نہیں کیا۔اگر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اور کمشنرملاکنڈ نے اس پر غور کیا توغورو کی ایک ہزار آبادی روز روز کے حادثات سے بچ جائیگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔