بونی سے لونکو ہ تریچ طالب علموں کو لے جانے والی گاڑی حادثے کاشکار13افراد زخمی ایک جان بحق

اپر چترال (چترال ایکسپریس۔۔شریف فہیم سے)بونی سے لونکوہ تریچ جانے والی ڈاسن نمبر1578 رائین کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ جسمیں میں ہائی سکول لنکوہ تریچ پائین کے کرکٹ ٹیم کے طالب علموں سمیت13افراد سوار تھے جو زخمی ہوگئے۔ زخموں کو فوری طور پر آر ایچ سی ہسپتال شاگرام پہنچا یا گیااور دو کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی ریفرکر دیا گیا۔جن میں سے ایک سولہ سالہ طالب علم فرہاد ولد زار والی ہسپتال میں دم توڑ گئے جن کی معیت علاقہ روانہ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈبل کیبن ڈاٹسن بونی سے ہائی سکول لنکوہ تریچ پائین کے طالب علموں کوجو سکولز ٹورنمنٹ میں شرکت کرکے بونی سے واپس تریچ لنکوہ جاتے ہوئے رائین گول کے مقام پرچڑھائی چڑھتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتاتی جاتی ہے۔گاڑی ڈرائیور ارشاد چلا رہے تھے۔زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں ریسکیو 1122الخدمت کے رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔