وزیراعلیٰ محمود خان کاچترال کے سینئر صحافی بشیر حسین آزاد کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چترال کے سینئر صحافی بشیر حسین آزاد کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگا ن کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں