تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا خزانہ اورمیرانشاہ میں پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے الگ الگ واقعات کی مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور کے علاقہ خزانہ اور جنوبی وزیرستان کے علاقہ میرانشاہ میں پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے الگ الگ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان واقعات میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدائ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ان شہداءکے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ وزیر اعلی نے پولیس کو ان واقعات میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرنے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور صوبے میں امن و امان کے لئے پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے فرائض کی ادائیگی میں قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے، صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام پولیس فورس کی ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔