آل گورنمنٹ ائمپلائزگرینڈ الائنس چترال کا ملازمین کیلئے فائر ووڈالاونس میں اضافے سے متعلق ڈائریکٹیوز جاری کرنےپر وزیر اعظم پاکستان، وزیراعلی ،منسٹر فنانس ،سیکرٹری فنانس کا شکریہ

چترال ( محکم الدین )آل گورنمنٹ ائمپلائزگرینڈ الائنس چترال نے وزیر اعلی کی طرف سے دورہ چترال کے موقع پر ملازمین کیلئے اعلان کردہ فائر ووڈالاونس میں اضافے سے متعلق ڈائریکٹیوز جاری کرنے اور فنانس کو پیش کرنےپر وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا ، منسٹر فنانس ، سیکرٹری فنانس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور اس امید کا اظہارکیا ہے۔ کہ بہت جلد یہ کیس فنانس سے منظوری کے بعد فائر ووڈ الاونس نئے اضافے کے ساتھ چترال کے ملازمین کو دی جائے گی ۔ چترال پریس کلب میں بدھ کے روز آل گورنمنٹ ائمپلائز گرینڈ الائز چترال کے صدر امیرالملک نے دیگر ملازم تنظیمات کے عہدہ داروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ شہری علاقوں میں ملازمین کو مختلف قسم کی مراعات ملتی ہیں ۔ لیکن چترال میں فائر ووڈالاونس کےعلاوہ کوئی الاونس نہیں دی جاتی۔ اس الاونس سے دولاکھ افراد پرمشتمل چترال ملازمین کے خاندان سوختنی لکڑی خریدکر سردیوں میں تاپنے کیلئے استعمال کرتےہیں ۔ یہ ریگولر الاونس ہے ۔ جوکہ ابتدا سے ملازمین کو دی جاتی ہے ۔ وزیر اعلی کی طرف اعلان کردہ اضافی الاونس کی فراہمی مہنگائی کے اس دور میں بہت بڑی مدد ہو گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس سلسلے میں ملازمیں کا چودہ رکنی وفد عنقریب اس کیس کی پیروی کرنے اور وزیر اعلی سے ملاقات کیلئے چترال سے روانہ ہو گا ۔ ہمیں امید ہے ۔ کہ وزیر اعلی چترال کے ملازمین کے وفد کو ملاقات کا وقت دیں گے ۔ اور اس سلسلے میں معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ چترال کے ملازمین کی رہنمائی اور مدد کریں گے ۔ انہوں نے فائر ووڈ الاونس کیلئے کوشش کرنے پر معاون خصوصی وزیر زادہ ، سرتاج احمد ، عبد اللطیف ، سرتاج احمد خان اور پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت اور کارکناں کا شکریہ ادا کیا ۔ امیر الملک نے چترال لوئر کے دفاتر کے لئے فائر ووڈ فنڈ فراہم نہ ہونے پر انتہائی افسوس کا اظہارکیا ۔ اورکہا ۔ کہ یہ ڈپٹی کمشنر چترال اور دیگراداروں کے ہیڈز کی کمزوری اور لاپرواہی ہے۔ کہ ابھی تک لوئر چترال کیلئے فنڈز ریلیز نہیں ہوئےہیں۔جبکہ ملاکنڈ ڈویژن اور اپر چترال کو فنڈز ریلیز ہو چکےہیں۔ انہوں نے کہا  کہ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے ملاقات میں ہمیں یقین دھانی کی ہے ۔ کہ اس حوالے سے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو لیٹر بھیجاگیا ہے ۔ جواب آنے پرفنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔کہ بعض دفاتر نے قرض پر آگ جلانا شروع کر دیا ہے۔ کیونکہ سخت سردی میں اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ۔ پریس کانفرنس کےموقع پر ضیاء الرحمن جنرل سیکرٹری اگیگا ، جمال الدین صدر پیرا میڈیکس ، نثار احمد صدر اے ٹی اے ، وقار احمد صدر پیرا میڈیکس ڈی ایچ کیو ایچ ، جہانگیر قبول چیرمین واپڈا یونین ، ضیاء الرحمن کلاس فور ایجوکیشن ، آفتاب عالم صدر ویلج سیکرٹریز ، عبد الغنی صدر آئی ٹی اے ، شاھد جلال اے کے ایس ایس اے اور حکیم محمد نائب صدر لیبریونین سی اینڈ ڈبلیو موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔