تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں پر فخر محسوس کرتی ہے اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔