تازہ ترین

انجمن ترقی کہوارحلقہ چترال کا انتخاب،نوجوان شاعرمعزالدین بہرام صدر منتخب

چترال(چترال ایکسپریس)انجمن ترقی کہوار حلقہ چترال کا انتخاب پریس کلب چترال کے ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی صدر شہزادہ تنویرالملک و دیگر سینئر ممبران محمد عرفان عرفان،چیرمین شوکت علی،یوسف شہزاد،افضل اللہ، دیگر ممبران نے شرکت کی۔انجمن ترقی کہوار حلقہ چترال کے سابق صدر محمد نوازرفیع نے باقاعدہ طور پر اپنا کابینہ تحلیل کیا۔اس موقع پر انجمن کے سنیئر ممبران نے نوجوان شعراء سے مشاورات کے بعد نوجوان شاعرمعزالدین بہرام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ چترال کے لئے صدر منتخب کیا۔کابینہ کے دیگر ار کان میں افضل اللہ افضل سرپرست اعلی،،رحم بیگ خاکسارسنیئر نائب صدر۔،شیر بڑانگ گداز نائب صدر اول۔،اعتبار حسین حسرت نائب صدر دوئم۔، انصار نعمانی جنرل سیکرٹری۔،محمد علی راحیل جائنٹ سیکرٹری۔، سیدالرحمن سیدی خزانچی۔، جبکہ سرور سرور اور شادمانی انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔