تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان سے نو تعینات کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی تعارفی ملاقات

صوبے میں امن و امان کی عمومی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اُمورپرتبادلہ خیال کیا۔

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے پیر کے روز نو تعینات کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے تعارفی ملاقات کی اورصوبے میں امن و امان کی عمومی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صوبے اور خصوصاً ضم اضلاع میں سکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے مربوط کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعلی نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنی گفتگو میں وزیر اعلی محمود خان نے صوبے بالخصوص ضم اضلاع میں امن کی بحالی کے لئے پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ضم اضلاع میں امن کی بحالی کے لئے سکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔