تازہ ترین

جماعت اسلامی تحصیل دروش کی کابینہ اور کمیٹیوں کی تشکیل، مولانا صلاح الدین امیر، اکرام حسین ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری مقرر

دروش(چترال ایکسپریس) جماعت اسلامی تحصیل دروش کی کابینہ اور ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے نظم نے تحصیل دروش کے کابینہ اراکین اور مختلف کمیٹیوں کے ممبران کی تقرری عمل میں لائی ہے جس کے مطابق مولانا صلاح الدین امیر اور اکرام حسین ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے ہیں جبکہ دیگر عہدیداروں میں محمد عالم خان، مولانا محمد علی شاہ،مفتی سعیدالرحمن اور فداء الحق نائب امراء،عبدالسلام نائب امیروناظم مالیات، مولانا نقیب اللہ ڈپٹی سیکرٹری، مختار الدین اسد سیکرٹری اطلاعات شامل ہیں۔ اسی طرح تحصیل دروش کے مجلس شوریٰ کیلئے ظاہرالدین بابر، نورحسین جان، مولانا یحییٰ، محمد رحمن، محمد ادریس، قاضی چراغ احمد اور محمد اکرام کو ممبر نامزد کیا گیا ہے۔

تحصیل دروش کے امیر مولانا صلاح الدین نے ایک الگ اعلامیئے کے ذریعے پبلک ایڈ کمیٹی کے ممبران کا بھی اعلان کیا ہے جس کے مطابق سابق ممبر تحصیل کونسل روئیدار احمد ساجد، سابق ممبر تحصیل کونسل شیر نذیر، سابق ممبر تحصیل کونسل عبدالسلام،سید فرید حسین جان ایڈوکیٹ، سماجی کارکن رضا حسین، سماجی کارکن پاچہ گل اور سابق وی سی ناظم کیسو شیرین خان کو اس کمیٹی کے لئے ممبر مقرر کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔