تازہ ترین

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنیس اپر چترال کا بونی میں مہنگائی کے خلاف احتجاج۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)منگل 30کو (اگیگا) اپر چترال اور آل کلرکس ایسوسیش پاکستان اپر چترال بونی میں مہنگائی اور ملازمیں کو درپیش دوسرے مسائل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی کی۔احتجاجی ریلی کی قیادت (گیگا) اپر چترال کے صدراحمد علی اور کلرکس ایسوسیش کے صدر شہاب الدین کررہے تھے۔احتجاجی ریلی چوک بونی پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیارکی۔ جس میں مختلف محکمےکے ملازمین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاتے ہوئے شریک تھے۔احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے صدر (اگیگا) احمد علی اور شہاب الدین صدر کلرک ایسوسی ایشن نے کہا کہ موجودہ مہنگائی ملازمین کےلیے ناقابل برداشت ہوچکی ہے اور ائیے روز کی مہنگائی سے تنگ ملازمین آج احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔ اس کے پیش نظر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی الاونس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے اور اسلام اباد میں ملازمین سے کیے وعدہ پر فی الفور عمل درآمد ہو۔ بصورت دیگر تمام ملازمین سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے۔مطالبات میں تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں شامل کرنے،ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے علاوه دیگر مطالبات شامل تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔