
چترال،ال پارٹیز، تجار یونین اور ڈرائیور یونین کا لواری ٹنل سے بڑے ٹرکوں کی بندش کے خلاف اہم اجلاس کا انعقاد
چترال(چترال ایکسپریس) منگل 30نومبر کوچترال لوئر میں ال پارٹیز، تجار یونین اور ڈرائیور یونین کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت امیر جمیعت علماء اسلام چترال مولانا عبدالرحمن
لواری ٹنل سے بڑے ٹرکوں کو سامان لانے کی بندش کے خلاف منعقد ہوا۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے امیر اخونزادہ رحمت اللہ،
پاکستان تحریک انصاف کے صدر سجاد احمدخان، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر الحاج عیدالحسین،پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئرنائب صدر شریف حسین،مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری حاجی صفت زرین و ایڈوکیٹ محمد کوثر،
سیاسی وسماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر،تجار یونین چترال کے سینئر نائب صدر حافظ اظہر اقبال، ڈرائیوریونین کے صدر محمد صابر ودیگر عمائیدین نے شرکت کی
اور ایک نکاتی ایجنڈے پر سیرحاصل گفتگو کے بعد متفقہ طور پر این ایچ اے اور اپر دیر انتظامیہ کی طرف سے بڑے ٹرکوں کی سامان لانے پر پابندی کو مسترد کیا گیا
اور مرکزی وصوبائی حکومت کو ایک ہفتہ تک اس غیر دانشمندانہ فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا کہ بصورت دیگر اس عوامی مسئلے کے لئے بھر پور احتجاج،شٹر ڈاون ہڑتال اور پہیہ جام ہڑتال سے
دریغ نہیں کی جائیگی۔ اجلاس میں ٹنل روڈ میں نقصان آنے کی رپورٹ پر سامبو کمپنی اور این ایچ اے کے زمہ داران کا تعین کرکے
قرار واقعی سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا
