تازہ ترین

چترال لیویز فورس اپر چترال کے متعدد نوجوانوں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز فورس اپر چترال محمد علی نے ترقی پانے والے اہکاروں میں ترقی کے بیجز لگادئیے

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)چترال لیویز فورس اپر چترال کے متعدد نوجوانوں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز فورس اپر چترال محمد علی نے ترقی پانے والے اہکاروں میں ترقی کے بیجز لگادئیے۔۔ اس حوالے سے ایک پروقار تقریب ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے آفس میں منقعد کی گئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز فورس اپر چترال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج،دیگر انتظامی آفیسران، ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے دفتری اہلکاراں اور کثیر تعداد میں لیویز فورس اپر چترال کے نوجوانان نے شرکت کیں۔ ترقی پانے والے نوجوانوں میں 1۔ عبدالرحمن صوبیدار۔ 2. شہاب الدین نائب صوبیدار۔ 3. محمد نیاب حوالدار۔ 4.برہان الدین نائیک۔ 5 شمس الرحمن لانس نائیک۔ 6.مجیدالحق لانس نائیک۔ 7.محمد حسین لانس نائیک شامل ہیں۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ چترال لیویز فورس اپر چترال اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے جوانوں سے خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز فورس اپر چترال نے اپنے خطاب میں جوانوں کے عزم اور سرحدات کی تحفظ میں ان کے کردار کو بھرپور انداز میں سراہا اور ان کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ لیویز کے جوان قوم اور ان کے اثاثے ہیں اور قوم کے محافظوں کی نگہداشت بطور کمانڈنٹ ان کے بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے بھی اپنے خطاب میں لیویز فورس کو ملک کا بہترین فورس قراردیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔