تازہ ترین

تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع چترال لوئیر کے ارکان  کا اجلاس،ریاض الدین احمد  (ایس ایس) اگلے دو سال کے لئے تنظیم کا صدرمنتخب

چترال(چترال ایکسپریس)تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع چترال لوئیر کے ارکان  کا اجلاس مورخہ 5 دسمبرکوگورنمنٹ سینٹیل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوا۔

اجلاس کا آغاز درس قرآن سے ہوا۔ پروفیسر سراج احمد  نے انفاق فی سبیل اللہ کے موضوع پر درس قرآن دیا۔ اس کے بعد تحصیل چترال کے زمہ داران کا انتخاب عمل میں لیا گیا۔

اجلاس میں اراکین نے اتفاق رائے سےریاض الدین احمد  (ایس ایس) کو اگلے دو سال کے لئے تنظیم اساتذہ پاکستان تحصیل چترال کا صدرجبکہ جمال الدین کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔ اجلاس میں دیگر تنظیمی امور پر بھی بات چیت ہوئی اور یہ بھی فیصلہ ہوا کہ دروش تحصیل کے زمہ داران کا انتخاب دروش کے اجتماع ارکان میں کیا جائے گا۔

 دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔