تازہ ترین

پی آئی اے طیارے کی حویلیاں کے قریب حادثے کا پانچواں برسی منانے کے سلسلے میں چترال میں تقریبات

چترال (نمائندہ آج) 7دسمبر 2016ء کو چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے طیارے کی ایبٹ آباد کے قریب حادثے کا پانچواں برسی منانے کے سلسلے میں منگل کے دن چترال میں متعدد تقریبات منعقد ہوئے جن میں قرآن خوانی، یاد گار شہدا ء پر پھول چڑہانے اور سلامی دینے کے ساتھ فاتحہ خوانی کا پروگرام شامل تھے جبکہ شہداء کے آبائی دیہات میں بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ چترال بونی روڈ پر واقع شہیدا سامہ شہید پارک میں واقع یادگار شہداء پر منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد نے ایڈیشنل اے سی چترال حفیظ اللہ اور صدر چترال پریس کلب چترال کے ہمراہ یاد گار پر پھول چڑہائے جس میں شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اس سے قبل انہوں نے چترال لیویز اور چترال پولیس کے جوانوں کی طرف سے چاق وچوبند دستے کی سلامی لی۔ ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں شہداء کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر فاروق اعظم، ڈسٹرکٹ افیسر فشریز، ڈائریکٹر اسامہ شہید اکیڈیمی فدا ء الرحمن، ٹی او (ریگولیشن) ٹی ایم اے چترال رحمت ولی اور دوسرے موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔