
چترال شاڈوک پائین کے مقام پر جائیداد کے تنازعے پر دو گروہوں میں خونی تصادم، ایک شخص قتل اور ایک زخمی
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) منگل کے روز نماز ظہر سے پہلے شاہی قلعہ کے سامنے دریاپار واقع شاڈوک پائین کے مقام پر
جائیداد کے تنازعے پر دوگروہوں میں خونی تصادم ہوا جس میں ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہوگئے جس میں چاقو، ڈنڈے اور پتھر استعمال کئے گئے
جبکہ پستول بھی فائر کئے جاتے رہے۔تصادم 20منٹ تک جاری رہی۔تصادم میں قتل ہونے والے تور جان کے بھائی نے تھانہ چترال میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ شاڈوک پائین میں برلب سڑک اپنے زرخرید زمین کو ہموار کرنے کے کام پر لگے ہوئے تھے
کہ مخالف فریق کے آٹھ افراد امجد، ظہیر عالم، سجاد عالم، جواد عالم، نور، رحمت ولی ساکنان شاڈوک اور دوسروں نے ان پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کردیا اور چاقو زنی بھی شروع کردی
جس سے ان کا بھائی تورجان کے سینے پر چاقو گھونپ دیا گیاجبکہ اسی اثناء میں ان کے سر پر پتھر بھی لگ گئی جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچادیا
جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے گہتک دنین کے باشندوں کے ایما پر حملہ کیا جبکہ مخالف فریق ان کے خریدکردہ زمین کو عوامی چراگاہ سمجھ رہے ہیں۔ تھانہ چترال کے ایس ایچ او منیر الملک
نے بتایاکہ ابھی تک چار ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہےباقی کی تالاش جاری۔ مقتول کا تعلق لاچی گرام دمیل سے بتایاجاتا ہے۔
