تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کی بالاکوٹ میں گاڑی حادثے میں محکمہ جنگلات کے ایک آفیسر سمیت چار افراد کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مانسہرہ کے علاقہ بالاکوٹ میں محکمہ واٹر شیڈ کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں محکمہ جنگلات کے ایک آفیسر سمیت چار افراد کے جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ درایں اثناء وزیر اعلی نے معروف ادیب ، نقاد اور محقق پروفیسر خواجہ محمد سائل کی وفات پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور مرحوم کی گرانقدر ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔