تازہ ترین

ڈی پی اواپرچترال کی سربراہی میں اپر چترال پولیس نےانسداد بد عنوانی کا عالمی دن منایا۔

اپرچترال(ذاکرمحمد زخمی)دنیا بھر میں بشمول پاکستان 9 دستمبر کو انٹر نیشنل انٹی کرپشن ڈے یعنی انسداد بدعنوانی کا دن منایا جاتاہے اس کا مقصد دنیا کو ہر قسم کے بدعنوانی سے پاک کرنےکے لیے لوگوں میں شغور پیدا کرنا ہے۔اپر چترال پولیس نے اس روز کی مناسبت سے اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں انٹر نیشنل انٹی کرپشن ڈے ضلعی پولیس آفیسر ذوالفقار علی تنولی کے سربراہی میں منایا جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعلی نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ڈی پی او اپر چترال کی سربراہی میں بنیر اٹھاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر، پولیس کے جوان،سول سوسائٹیز کے نمائندے،تاجر برادری بازار میں واک کی۔چوک بونی پہنچ کر اس واک کو تقریب کی شکل دی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر محمد علی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذوالفقار علی تنولی اور صدرریجنیل کونسل اپر امتیاز عالم نے اس بات پر زور دی کہ اس وقت معاشرے میں بدعنوانی جڑ پکڑتی جا رہی ہے۔ بدعنوانی سے پاک معاشرہ قائم کرنے کے لیے ہر کسی کو اپنے حصے کاکردار بھر پور طورپر ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔معاشرے میں بدعنوانی اس وقت ختم ہو سکتی ہے جب ہر کوئی اپنے حصہ کا کردار ادا کرسکے۔بغیر اس کے معاشرے میں بدعنوانی کا خاتمہ ناممکن ہے لہذا آج کے بعد ہر ایک کو معاشرے میں بدعنوانی کے خاتمہ میں اپنے حصہ کا کردار ادا کرنے کاعہد کرنا ہوگا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔