آنارہ تانیہ حسین دختر گل حسین ایم بی بی ایس امتحان میں چترال میں پہلی نمبر حاصل کرکے، کے ایم یو میں داخلہ لینے میں کامیاب

چترال(چترال ایکسپریس)اپر چترال کے گاوں پرکو سپ  سے تعلق رکھنے والی آنارہ تانیہ حسین دختر گل حسین نے ایم بی بی ایس کے امتحان میں صوبہ خیبر پختوانخواہ میں ۱۳۴۰ امیدواروں میں سے صوبے میں ۶۵ ویں نمبر جبکہ چترال میں پہلی نمبر حاصل کرکے خیبر میڈئکل یونیورسٹی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئی،آنارہ تانیہ حسین نے  بیک وقت پاکستان آرمی میڈئکل کالج اورساتھ یونیورسٹی آف سنڑل ایشیا کی سیٹ میں بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

یاد رہے آنارہ تانیہ حسین کی تعلیمی سفر ہمیشہ سے ہی شاندار رہی ہے۔اپنی سکول میں صف اول کے اسٹوڈنٹ میں آنارہ تانیہ حسین نے اپنی پوزیشن ہمیشہ برقرار رکھی۔اس کی مثال میٹرک کےامتحان میں ۹۹ فیصد حاصل کر چکی ہے اور ایف ایس سی کے امتحان میں ۹۹ فیصد جبکہ اسی سال ایم بی بی ایس کے امتحان میں ۹۰ فیصد نمبر حاصل کر کے چترارل میں پہلی پوزیشن اور صوبے میں ۶۵ ویں نمبر پر کامیابی حاصل کی۔

آنارہ تانیہ حسین پرکوسپ سے تعلق رکھنے والے آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے فنانس آفیسر گل حسین کی صاحبزادی جبکہ مینجر مایئکروفنانس اسلام آباد رحمت حسین کی بھتیجی ہے۔آنارہ تانیہ حسین نے اپنی کامیابی اللہ تعالیٰ کی مہربانی استاتدہ کی محنت، والدیں اور عظیم رشتوں کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیتی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔