تازہ ترین

پی پی پی کے زیر اہتمام چترال کے دونوں اضلاع میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

 چترال (چترال ایکسپریس) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام چترال کے دونوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز چترال ٹاون اوربونی میں جمعہ کے روز مہنگائی وگرانی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان اورعام لوگوں نے شرکت کی۔ چترال میں پی آئی اے چوک میں جلسے سے پی پی پی لویر چترال کے جنرل سیکرٹری قاضی فیصل،انفارمیشن سیکرٹری نظار ولی شاہ، تحصیل صدر عالم زیب ایڈوکیٹ اور فخر عالم نے جبکہ بونی کے مقام پر پی پی پی اپر چترال کے صدر امیر اللہ خان، حمید جلا ل ،ابولیث رامداسی،سردار حسین،پرویز لال اور دوسروں نے خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ موجودہ حکومت سوفیصد ناکام ہوچکی ہے اور آئی ایم ایف کی ایما پر ملک کے 22کروڑ عوام کو مہنگی وگرانی اور غربت کے دلدل میں دھکیل رہا ہے۔ا نہوں نے حکومت کو خبر دارکرتے ہوئے کہاکہ اگر کراچی سے چترال تک بھوکے عوام سڑکوں پر نکل آئی تو عمران خان اوران کی حواریوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔