تازہ ترین

آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول گاہکوچ میں اٹھارہواں یوم تاسیس انتہائی جوش وخروش سے منایاگیا۔

گلگت(چترال ایکسپریس)آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول گاہکوچ میں اٹھارہواں یوم تاسیس انتہائی جوش وخروش سے منایاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی دادو خان  صدرریجینل  کونسل اشکومن پونیال  صدرمحفل شفا جان سینئر سکالراطرب برائے پاکستان کےعلاوہ دیگر امامتی اور آغاخان ایجوکیشن سروس جی۔بی کے اعلیٰ عہدداراوروالدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا ۔طلباء طالبات نے مختلف موضوعات پر تقاریر،ڈرامے اورخاکے پیش کرکے خوب داد وصول کی۔سکول کے پرنسپل محمدجہانگیر خان نے تمام مہمانان اور والدین کو خوش آمدید کہا ااور سالانہ کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا کہ سکول کی کارکردگی شاندار ہے تعلیمی سال 2020ء اور 2021ء کےاے کے یو ای بی امتحان میں93فیصد طلباء اےاینڈاےپلس میں پاس ہوئے17طلباء وطالبات نے اے کےیو ای بی کے امتحان میں سبجکٹ دسٹنکشز حاصل کئے71فیصد طلبااے پلس22فیصد اے گریڈ 5 فیصدبی6۔0سی گریڈ میں پاس ہوئے۔  اس کے علاوہ  سالانہ  امتحان  میں  ہمارے پانچ  بچوں  نےگلگت  بلتستان سطح پہ  بورڑ پوزیشن  حاصل کئے  ہمارےزیادہ تر طلبا و طالبات نےملک کے معیاری  جامعیات میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے۔انشااللہ کامیابیوں کا یہ سفر مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ سکول کو کامیاب بنانے میں لائق محنتی اور دیانتدار اساتذہ کی خدمات ، والدین،اور اے کے اس پی کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

تقریب کے میر محفل شفا جان نے اپنی تقریر میں کہا کہ اکیسوی صدی  کے تقاضوں کے مطابق بچوں کو تیار کرنا چاہیے اور اکیسوی صدی کے چلنجز کا سامنا کرنے کے لئے بھی تیار رہنا چاہیے۔اور اس نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کی معاشرتی اقدار اور تعلیم و تربیت پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے

تقریب کے مہمان خصوصی  دادو خان نے سکو ل کی کارکردگی کو سراہا اور والدین سے کہا کہ اپنے بچوں کی بہترین تربیت کا خیال رکھے ۔ کیونکہ بچوں کو صرف لیب ٹاپ موبائل وغیرہ دینا کافی نہیں بلکہ ان کے کاصحیح استعمال ضروری ہے۔ مقامی سطح پر حل ہونے والے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اور ساتھ ساتھ بچوں کی مجموعی کرکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے  والے طلباء و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم  کئے گئے۔

تقریب کے آخر میں لیکچرار عقیل حیات نے سکول کی طرف سے مہمانان گرامی اور والدین کا شکریہ  اداکیا اوراسی طرح یہ پررونق علمی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔