تازہ ترین

معروف سماجی شخصیت رضیت باللہ نے گیس پلانٹس کو ختم کرنے کے حکومتی اقدام کو پشاور ہائی کورٹ میں چلنج کر دیا۔۔۔

چترال(چترال ایکسپریس)سابق حکومت میں ضلع چترال کے لۓ منظور شدہ گیس پلانٹس کو منسوخ کرنے کیلے حکومتی کوشیشوں کو پشاور ہائی کورٹ میں چلنج کردیاگیاہے معروف سماجی شخصیت رضیت باللہ نے بزریعہ شیر حیدر ایڈوکیٹ پشاور ہائی کورٹ میں ایک کیس دائر کرتے ہوۓ موقف اپنایا ہے کہ سابق حکومت میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی ‘ جنگلی حیات کے تحفظ اور پسماندہ علاقے کے لوگوں کو بہم سہولیات پہنچانے کیلۓ گیس پالانٹس بھاری رقم سے منظور کرکے کام کا آغاز کر دیا گیا تھا جس سے 203 ملین کے رقم سے دروش ، بروز اور چترال میں زمین بھی خریدی گئ جبکہ 300 ملین کے خطیر رقم سے بیرون ملک سے مشینری بھی درامد کرکے پاکستان کے شہر رحیم یار خان میں پڑی ہے جبکہ باقی مراحل میں ان پلانٹس کی تنصیب کا کام رہتا تھا مگر بد قسمتی سے موجودہ حکومت نے پلانٹس کو تنصیب کرنے کے بجاۓ ایک مراسلہ بتاریخ 12 جنوری 2021 سوئی ناردن گیس پائپ لائن کے منصوبے کو ختم کرنے کا کہا ہے لہذا ہم معزز عدالت سے درخواست کرتے ہیں کہ اس سے پہلے کہ یہ منصوبہ ختم ہو زمین اور مشینری کو نیلام کرنے سے روک کر دروش ایون اور چترال میں گیس پلانٹس کے تنصیب کے احکامات جاری کرے تاکہ جنگلات اورجنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی سہولت پہنچے۔۔۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔