تازہ ترین

یورجوغ گاؤں کے عمائیدین کا بیگشٹ تا ژیتور سانک سائیفن پائپ لائن اسکیم کی مخالفت ختم کرنے کا اعلان،شہزادہ امان الرحمن کے ساتھ مل بیٹھنے کے بعد تمام بدگمانیاں ختم

چترال (چترال ایکسپریس) گرم چشمہ کے یور جوغ گاؤں کے عمائیدین عبدول خان، محمد نواز، شیر ولی خان، ولی جان، گل احمد شاہ اور اسرار الدین نے بیگشٹ تا ژیتور سانک سائیفن پائپ لائن اسکیم کی مخالفت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ امان الرحمن کے ساتھ مل بیٹھنے کے بعد تمام بدگمانیاں ختم ہوگئے جو کہ غلط فہمی کی بنا پر پید ا ہوئے تھے جن کی بنیاد پر انہوں نے گزشتہ جولائی اور اگست میں اس منصوبے کے خلاف پریس کانفرنس کیا تھا۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیاکہ شہزادہ امان الرحمن کے ساتھ تفصیلی نشست کے بعد اصل حقائق سامنے آگئے اور معلاملات طے پاجانے، تحفظات دور ہونے اور گاؤں کی سیفٹی کی یقین دہانی کے بعد ان کے ساتھ صلح ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم شہزادہ امان الرحمن ہمارے علاقے کے اہم شخصیت ہیں جن کی عزت واحترام کا ہمیشہ خیال رکھا ہے اور ان کی گزشتہ پریس کانفرنسوں کی وجہ سے ان کو کوئی ذہنی کوفت یا تکلیف لاحق ہوئی ہو تو وہ اس کے لئے معذرت خواہ ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ کے لئے ایک دوسرے کا احترام کریں گے اور مل کر علاقے کی تعمیر وترقی اور امن وامان کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔