
تازہ ترین
وزیراعلیٰ خیبرمحمود خان کاکورونا سے متاثرہ ویمن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کے ڈاکٹر افضل عالمگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ ویمن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کے ڈاکٹر افضل عالمگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ کورونا وبا میں ڈاکٹروں سمیت دیگر طبی عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت طبی عملے کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
