تازہ ترین

معاون خصوصی وزیر زادہ کی چترال میں اپنی غیرموجودگی کے دوران وفات پانے والے مختلف مرحومین کے لواحقین اور ورثا سے ان کے گھروں میں جاکر تعزیت

چترال ( محکم الدین ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے چترال میں اپنی غیرموجودگی کے دوران وفات پانے والے مختلف مرحومین کے لواحقین اور ورثا سے ان کے گھروں میں جاکر تعزیت کی ۔ انہوں نے ایون کے ممتاز سماجی شخصیت عنایت اللہ اسیر کی اہلیہ کی وفات پر ان کے جاکر تعزیت کی ۔ بعد آزان بروز میں سابق رینج آفیسر ، ریٹائرڈ صوبیدار زاہد اور وحید کی والدہ کی تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ بروز گئے ۔ اور پسماندگان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے چترال کے معروف صحافی بشیر حسین آزاد کی والدہ جو کچھ عرصہ پہلے وفات پا چکی تھی  سے بھی تعزیت کی اور جنگ بازار چترال میں ریٹائرڈ صوبیدار میجر مقبول علی خان کے بھائی لیاقت علی کی وفات پر ان سے تعزیت کی ۔ اس موقع پر پارٹی کے سرپرست اعلی محمد علی جناح لال ودیگر موجود تھے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔