تازہ ترین

معاون خصوصی وزیرزادہ نے جامع مسجد شاہی بازارچترال کے خطیب مولانا اسرارالدین الہلال کو بین المذاہب ہم آہنگی تنظیم کا چترال میں چیرمین مقررکیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے چترال کے معروف عالم دین اور جامع مسجد شاہی بازارکے خطیب مولانا اسرار الدین الہلال کو بین المذاہب ہم آہنگی تنظیم کا چترال میں چیرمین مقرر کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیاکہ ان کی قیادت میں چترال کے امن وامان اور بھی مثالی بن جائے گی۔ ٹاؤن ہال میں گزشتہ دن بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کے موقع پر انہوں نے کہاکہ چترال کو امن کا گہوارا رکھنے اور یہاں امن اور برادرانہ ماحول کے استحکام کا سہرا مولانا الہلال جیسے جید علمائے کرام کے سر جاتا ہے جوکہ اپنی ذات میں انجمن ہیں اور اپنی مقناطیسی شخصیت سے سب کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں اور اپنی سیرت وکردار سے ان کے دل جیت لیتے ہیں۔ وزیر زادہ نے کہاکہ مولانا الہلال اور دوسرے علمائے کرام کی علاقے میں امن وامان کے لئے کوششوں کے نتیجے میں کالاش اقلیت بھی نہایت محفوظ ہیں اور انہیں اکثریت سے کوئی شکایت کرنے کا موقع نہیں ملا۔ اس موقع پر تمام حاضریں نے مولانا الہلال کے انتخاب پر اپنی خوشی ومسرت کا اظہارکرتے ہوئے اسے بہترین انتخاب قرار دیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔