تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں کی مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے دو اہلکاروں کی شہاد ت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک انٹیلی جنس اہلکار کی شہادت پر بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماند گان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔