تازہ ترین

پی پی پی لوئرچترال کے رہنماوں کاسپریم کورٹ آف پاکستان کا ملازمین کی بحالی کے کیس کے حوالے سے فیصلے کا خیر مقدم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پی پی پی ضلع لویر چترال کے صدر انجینئر فضل ربی جان، جنرل سیکرٹری قاضی فیصل اور انفارمیشن سیکرٹری نظار ولی شاہ نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں سپریم کورٹ آف پاکستان کا ملازمین کی بحالی کے کیس کے حوالے سے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حق کا فتح قرار دیا ہے جس سے ہزاروں غریب گھرانوں کا چولہادوبارہ جلنا شروع ہوگا جوکہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی پی پی غریب پرور اور غریب دوست پارٹی ہے جس نے ہمیشہ غریبوں کے لئے روٹی، کپڑا اورمکان کو مقدم رکھا ہے اور غریبوں کو ملازمت دلانے کا مقصد بھی یہی تھا۔ پی پی پی کے رہنماؤں نے کہا کہ چترال سے بھی متعدد افراد ان ملازمین میں شامل تھے اور اس عدالتی فیصلے سے ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی غریبوں کے لئے جہدوجہد کا سفر جاری رکھے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔