تازہ ترین

 *کرسمس کےموقع پر وزیراعلی محمود خان کا پیغام*

پشاور(چترال ایکسپریس) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر ملک بھر اور خصوصاً خیبرپختونخوا کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے ۔ کر سمس کے حوالے سے یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بحیثیت ملکی شہری ہر قسم کے مساوی حقوق حاصل ہیں، ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے اور ہمارا آئین اُنہیں اپنی مذہبی عبادات ، رسومات اور تہواروں کو پوری آزادی سے منانے کی ضمانت دیتا ہے ۔ اُنہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت اسلامی تعلیمات اور ملکی آئین کے تقاضوں کے عین مطابق ملک میں بسنے والی اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود ، اُ ن کے جان و مال کے تحفظ اور اُن کے تمام حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے ۔

 وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں اور خصوصاً مسیحی برادری کا بھر پور کردار رہا ہے جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ اُنہوںنے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ملکی و عالمی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہر سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے ۔ وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور اُن کی مذہبی آزادی کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔اقلیتی برادری کے مذہبی پیشواﺅں کو ماہانہ وظائف کی فراہمی کا عمل شروع کیا گیا ہے جبکہ حال ہی میں صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کیلئے اقلیتوں کی عمر کی بالائی حد میں پانچ سال کی رعایت دی جس سے اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں میں زیادہ مواقع میسر آئیں گے ۔

<><><><><><>

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔