تازہ ترین

جذبہ خدمت تنظیم چترال اویرکااوغون میں یوٹیلیٹی اسٹور کی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں اجلاس۔

اپرچترال(چترال ایکسپریس)جذبہ خدمت تنظیم چترال اویر کا اجلاس باغ اویر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کابینہ اراکین سمیت علاقہ عمائیدین نے شرکت کی۔اجلاس کا اغاذ تلاوت کلام پاک سے  ہوا ۔اس کے بعد حاجی نذر نے اوغون میں واقغ یوٹیلٹی اسٹور کو عوام کے لیۓ دوبارہ کھولنے پر زور دیا اور کہا کہ اوغون یوٹیلٹی اسٹور کو پہلے کی طرح عوام کے لے کھول دیا جاۓ۔یوٹیلٹی اسٹور کے ریٹس اور عام دکان کے ریٹ مین زمین و اسمان کا فرق ہے۔اس لۓ ہم اپنے منتخب نماینگان مولانا عبدالکبر اور ایم پی اےہدایت الرحمان اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لوگون کے مغاشی حالات کو دیکھتے ہوۓ یوٹیلٹی اسٹور کو دوبارہ بحال کیا جاۓ۔عبدالجبار نے کہا کہ علاقہ اویر ایک پاسماندہ علاقہ ہے ڈپٹی کمشنر اپر جترال اور منتخب نمایندگان کو اس پر ذیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔جذبہ خدمت تنظیم علاقہ اویر کا ایک نمائندہ تنظیم ہے اس پلیٹ فارم سے ہی ہم اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔