تازہ ترین

پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل دروش کے نومنتخب صدرحاجی غازی خان وردک کی دروش آمد پر شاندار استقبال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل دروش کے نومنتخب صدرحاجی غازی خان وردک کی چترال آمدپرلواری ٹنل سے دروش تک انتہائی شانداراستقبال کیا گیا۔سینکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں پارٹی جیالوں نے اُنہیں دروش پہنچایا۔ لواری ٹنل کے اس طرف بڑی تعداد میں پارٹی ورکرزنے نومنتخب صدرہارپہنایا، مٹھائیاں بانٹنے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کا سلسلہ راستے میں دروش پہنچنے تک مختلف مقامات پرجاری رہا۔
دروش چوک میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدرحاجی غازی خان وردک ،پی پی پی علماء ونگ کے ضلعی صدرقاری نظام الدین ،پی پی پی صوبائی کونسل کے ممبرسرفرازشاہ ،سابق یوسی ناظم حیدرعباس،سینئررہنماجاویداختر،ظاہرخان، قاضی محمدحسین،فہیم اللہ اوردیگرنے کہاکہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی قیادت اورصوبائی صدرنجم الدین خان کےمشکورہیں کہ انہوں نے یوسی ارندو اورعشریت کی پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے تحصیل صدارت کے لئے ارندوسے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے سینئررہنماحاجی غازی خان کومنتخب کیا۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی نےہمیشہ غریبوں کی آوازبن کراس قوم اورملک کی خدمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے غریبوں کاجیناحرام کردیا ہے اس غریب دشمن مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑدی ہے ۔ بلاول بھٹو میدان میں آ چکے فتح عوام کی ہوگی۔ پیپلز پارٹی مہنگائی ختم کرکے ملک میں خوشحالی لائے گی ۔ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا ۔
نومنتخب صدرحاجی غازی خان وردک نے کہاکہ پی پی چترال میں بسنے والے پختون قوم کی حوصلہ افزائی کرکے تحصیل صدرات کاعہدہ مجھے سونپ دیا ہے اس کابدلہ انشاءا للہ آنے والے بلدیاتی اورعام انتخابات میں بھاری اکثریت سے تیرکوکامیاب کرکے اداکریں گے اورہمیشہ پپارٹی کوآگے لے جانے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔انہوں نےتاریخی اور پرتپاک استقبال پرتجاربرادری دورش ،پارٹی عہدہداروں ،ورکروں ،یوسی عشریت اورارندوکے عوام کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔
واضح رہے کہ پی پی پی تحصیل دروش نومنتخب صدرکے ساتھ جنرل سیکرٹری سکندرحیات اورانفارمیشن سیکرٹری عمران حسین کابھی نوٹفیکیشن کیاگیاہے

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔