تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان کی ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی میں بم دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے ایک جوان کی شہادت پر تعزیت

چترال(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے ایک جوان کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔