طالب علم ملک کے مستقبل اور ہمارے اثاثہ ہین۔انکی سرپرستی میرے لیۓ اغزاز کی بات ہے۔شہزادہ شفیق الملک

اسلام آباد (چترال ایکسپریس)چترال اسٹوڈنٹس ویلفئرارگنایزیش اسلام اباد کے سرپرست اعلی شہزادہ محمد شفیق الملک نے کہا کہ طالب علم ملک کے مستقبل اور ہمارے اثاثہ ہین ۔انکی سرپرستی ہمارا فرض ہے ۔طالب علمون کو دوران تعلیم کسی بھی پریشانی کا سامنا نہین ہونا چاہیۓ۔چترال اسٹوڈنٹس ویلفر ارگنایزیش اسلام اباد ایک منظم ادارہ ہے۔اسی پلیٹ فارم سے طالب علم اپنے مسائل حل کرسکتے ہین۔شفیق الملک نے کہا طالب علمون کو اپس مین اتحاد و اتفاق اور بھائ چارے سے رہنا چاہیۓ۔چترال کے لوگ اپنی ایمانداری ، شرافت اور اخلاق کی وجہ سے پوری دنیاء مین مشہور ہین اور ہم اس روایات کو برقرار رکھین گے۔انھون نے طالب علمون پر زور دیا کہ سب سے پہلے جس مقصد کے لۓ اپ ایۓ ہین انکو پورا کرنا چاہیۓ۔ انھون نے چترال اسٹوڈنٹس ویلفئیر ارگنائزیش کے گورننگ باڈی کے ممبران پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین ، پروفیسر ڈاکٹر سیف السلام ، ڈائرکٹر سی ڈی اے ظفر احمد خان’ فنانس ڈایریکٹر معراج الدین لال،انجنئر فرمان الہی ، شہزادہ بہرام ‘اور چمرکھن میڈیا گروپ کے سی ای او شجاعت علی بہادر کا انکی اغتماد پر شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔