تازہ ترین

چترال گول نیشنل پارک کورزون مارخوروں کی سروے تعداد میں مزید کمی دو ہزار سے کم ہوکربارہ سو ہوگئی۔

چترال(چترال ایکسپریس)چترال گول نیشنل پارک کورزون میں مارخوروں کی سروے مکمل ہوگئی۔باخبر ذرائع کے مطابق مارخوروں کی تعدادمیں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے۔زرائع کے مطابق پچھلے سال 7وینٹیج پوائنٹ میں سروے کراکر مارخوروں کی تعداد 2000ظاہر کی گئی تھی جبکہ گزشتہ روز17ونٹیج پوائنٹ میں سروے کی گئی اور سروے کے لئے موسم انتہائی سازگارتھا کیونکہ اس موسم میں سارے مارخور نیچے اتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی مارخوروں کی تعداد کم وبیش 1200رہی۔حیرانگی اور تشویش کی بات یہ ہے کہ اگر2019 کے سروے کے مطابق مارخوروں کی تعداد2 ہزار تھی تو اب تعداد بڑھ کر 2600ہونی چاہیے تھی۔زرایع نے اسے غلط سروے اور ادارے کی مس منیجمنٹ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ چترال گول نیشنل پارک میں بارہ سو سے زیادہ مارخوروں کے لئے خوراک ہی نہیں۔اس سلسلے میں ڈی ایف او وائلڈ لائف اور چیرمین چترال گول نیشنل پارک سے رابطہ کرنے کوشش کے باوجود ان سے رابطہ نہ ہوسکا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔