تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کی ہنگو میں گھر کے ایک کمرے میں گیس بھرنے کے واقعے میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ہنگو میں گھر کے ایک کمرے میں گیس بھرنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔