تحصیل درازندہ ڈی آئی خان سے نو منتخب تحصیل چئیرمین ملک عزت گل شیرانی کی پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے تحصیل درازندہ ڈی آئی خان سے نو منتخب تحصیل چئیرمین ملک عزت گل شیرانی نے منگل کے روز ملاقات کی۔ صوبائی وزیر برائے بلدیات فیصل امین گنڈاپور بھی اس موقع پرموجود تھے۔
منتخب تحصیل چئیرمین درازندہ عزت گل شیرانی نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اور وزیر اعلی نے عزت گل شیرانی کو پارٹی مفلر اور ٹوپی پہنائی۔ عزت گل شیرانی درازندہ سے بحیثیت آزاد امیدوار تحصیل چئیرمین منتخب ہوئے ہیں۔
اس موقع پر اپنی گفتگو میں وزیر اعلی نے عزت گل شیرانی کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عزت گل شیرانی کی شمولیت سے علاقے میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ عزت گل شیرانی نے پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں اور وزیر اعلی محمود خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔