
تازہ ترین
وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ امحمود خان کی ملاقات۔بلدیاتی انتخابات کے فیزٹواور,پارٹی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی
ملاقات میں
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے فیزٹواور پارٹی تنظیم سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر اعظم کو صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مرحلے میں کامیابی کے لیے پارٹی صفوں میں اتحاد اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے صوبے میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ صوبے میں رہنے والے لوگوں کوجلداز جلدریلیف اور سہولت فراہم کی جا سکے۔
