نومنتخب تحصیل چیئرمین میریان پیر کمال شاہ کا اپنے ساتھیوں ملک عدنان اور اقبال جدون سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے تحصیل میریان ضلع بنوں کے نو منتخب تحصیل چیئرمین پیر کمال شاہ نے جمعرات کے روز ملاقات کی ۔ صوبائی وزیر فیصل امین گنڈا پوراور ممبر صوبائی اسمبلی پختون یار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نومنتخب تحصیل چیئرمین میریان پیر کمال شاہ نے اپنے ساتھیوں ملک عدنان اور اقبال جدون سمیت پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی ۔ وزیراعلیٰ نے پیر کمال شاہ کو پارٹی ٹوپی اور مفلر پہنایا۔ پیر کمال شاہ میریان سے آزاد حیثیت میں اُمیدوار تحصیل چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔
اس موقع پر اپنی گفتگو میں وزیراعلیٰ نے پیر کمال شاہ کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر اُنہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ نومنتخب تحصیل چیئرمین کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے علاقے میں پارٹی مزید مضبوط ہو گی ۔ اُنہوںنے اُمید ظاہر کی کہ نومنتخب چیئرمین تمام تر وابستگیوں سے بالاتر ہو کر علاقے کے عوام کی خدمت کریں گے اور علاقے کے بنیادی مسائل حل کرنے کے سلسلے میں وہاں کے عوام کی توقعات پر پورا اُترنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔ نومنتخب تحصیل چیئرمین پیر کمال شاہ نے پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں اور وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔